پاکستان
02 دسمبر ، 2016

وفاقی حکومت کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، عمران

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی اقتدار میں آئے 90 روز میں بڑی کرپشن ختم کردیں گے۔وفاقی حکومت کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہورہی ہے۔

عمران خان نے وزیراعلی ٰ پرویز خٹک کے ہمراہ کالام میں 84میگاواٹ مائیکرو پاور جنریشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

پن بجلی منصوبے کے افتتاح کے بعد گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کار نہیں آتے تھےلیکن اب درجنوں سرمایہ کار پروجیکٹ کےلئے بڈنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین نیب اور ایف بی آر کو ایک بارپھر جیل میں ڈالنے کاکہہ ڈالا۔

عمران خان نے کہا کہ اتنا بڑا پروجیکٹ کسی صوبائی حکومت نے شروع نہیں کیا ،سرمایہ کا ر اب خیبرپختونخوا کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کیوں یہاں پروجیکٹ کےلئے رشوت نہیں دینی پڑتی۔دنیا میں کوئلے کے پاور پلانٹ بندہوررہے ہیں لیکن ہمارے ہاں کوئلے کے پاور پلانٹ بنائے جارہےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری نہیں کرتا،وفاقی حکومت کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہورہی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ادارے حکمرانوں کونہیں پکڑتے،انشاء اللہ عدالت میں فیصلہ ہوگا،عوام کی عدالت میں فیصلہ ہوچکاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 34 ہزار بچےنجی اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گئے اور اب صو بے کے اسپتال پورے ملک کے لیے مثال بنیں گے ۔

ادھرعمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی آمد کے موقع پر مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ 2010 میں آنےوالے سیلاب سے خراب ہونےوالی کالام روڈ کو کئی سالوں بعد میں نہیں بنایاگیا،انہوں نے روڈ کی جلد کا مرمت کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :