پاکستان
02 دسمبر ، 2016

دھاندلی کے دروازے اشرافیہ کھولتی ہے،شہباز شریف

دھاندلی کے دروازے اشرافیہ کھولتی ہے،شہباز شریف

 

وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ دھاندلی کے دروازے کھول لیتی ہے، مشرف نے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا،لیکن ماضی کا پاکستان آپکے سامنےتھا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبہ سے خطاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں،بجلی نہ ہونے کی بنا پر پاکستان میں اندھیرے تھے،ہم سب مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تعلیمی نظام پرتوجہ دی جاتی ہے،انشااللہ کراچی سے پشاور تک ملک میں تعلیم کا انقلاب آئےگا۔

تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ نے جوش خطابت سے ڈائس پر ہاتھ مارا تو ماضی کی طرح حسب معمول کچھ مائیک گر گئے ۔

مزید خبریں :