02 دسمبر ، 2016
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 10کورکا دورہ کیا اورجوانوں کے ساتھ دن گزارا،جنرل قمر باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ اور بھارتی فائرنگ اورسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزیوں سےمتعلق رپورٹ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےجوانوں کوہردم تیاررہنےکی ہدایت کی اور کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے۔