31 جنوری ، 2012
اسلام آباد…اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جا ری کئے جانے والے نو ٹیفکیشن کے مطابق سند ھ اور پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں36پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ریجن ون میں قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 74روپے29پیسے ہو جائے گی جبکہ خیبر پختون خوا،پوٹھو ہار اور بلوچستان میں یہ اضافہ71پیسے کا کیا گیا ہے ۔سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری2012سے ہو گا۔