پاکستان
06 دسمبر ، 2016

کیس کی بنیادی چیزیں وکلاء نے ثابت کردیں،شفقت محمود

کیس کی بنیادی چیزیں وکلاء نے ثابت کردیں،شفقت محمود

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے،کیس کی بنیادی چیزیں ہمارے وکلاء نے آج ثابت کردی ہیں۔

شفقت محمود نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حسن نواز نے 1999ء میں انٹرویومیں کہا کہ وہ رینٹ کےفلیٹ میں رہتے ہیں،مریم نوازکے شوہرکا کوئی کاروبار نہیں، وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حسن نوازکے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ ان کا بھی احتساب کیا جائے۔

اسی پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامالیکس کیس میں اب کوئی چیز نہیں رہی، یہ کیس ایک دودن میں نمٹ جانا چاہیے،اس کیس کوپی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ نہیں لکھا کہ مریم نواز ان کے زیرکفالت ہیں، شوکت خانم اورکرکٹ ورلڈ کپ کے علاوہ عمران خان کے پاس کچھ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کا احتساب ہردورمیں ہوا ہے،وہ جب وزیراعظم بنے تو بزنس سے علیحدہ ہوئے۔

مزید خبریں :