پاکستان
06 دسمبر ، 2016

رحمان بھولا نے انٹرپول کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

رحمان بھولا نے انٹرپول کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

کراچی کی فیکٹری میں ڈھائی سو افراد کو زندہ جلانے کے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے انٹرپول کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رحمان بھولا نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں اور ایم کیوایم سے تعلق ہے، بلدیہ ٹاؤن کا سیکٹر انچارج تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان عرف بھولا کو پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ایف آئی اے اور کراچی پولیس کی مشترکہ ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی، ملزم کو آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان لایا جائے گا۔

مزید خبریں :