09 دسمبر ، 2016
اسلام آباد کے علاقے ستارہ مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں نا معلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ہوٹل کا مالک جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے،مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے ،پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ بھتہ خوروں کی کارروائی ہوسکتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واقعے کے خلاف علاقے کے تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں، مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔