12 دسمبر ، 2016
طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اے ٹی آر کمپنی کی 6 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق ٹیم میں مینوفیکچرنگ ایکسپرٹ، کریش سین ایکسپرٹ اور دیگر ماہرین شامل ہیں۔
اے ٹی آر ایکسپرٹس کی ٹیم نے تحقیقات کرنے والے فلائٹ سیفٹی بورڈ کے ممبران سے ملاقات بھی کی اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
تحقیقاتی ٹیم کا کل جائے حادثہ کا دورہ متوقع ہے، سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی جانب سے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل ہونے کے بعد تباہ شدہ طیارے کا ملبہ وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔