Time 03 جون ، 2025
دنیا

بھارتی پروفیسر نے مودی کے معیشت کو لیکر بڑے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی پروفیسر نے مودی کے معیشت کو لیکر بڑے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا
بھارتی سرکار نجی شعبوں کو چھوڑ کر صرف عوامی شعبوں کے محدود اعداد و شمار سے جی ڈی پی گروتھ دکھا رہی ہے: ارون کمار/ فائل فوٹو

بھارتی پروفیسر نے مودی حکومت کے دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے اور جی ڈی پی گروتھ جاپان سے بھی زیادہ ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ریٹائرڈ پروفیسر ارون کمار نے کہا کہ بھارتی سرکار نجی شعبوں کو چھوڑ کر صرف عوامی شعبوں کے محدود اعداد و شمار سے جی ڈی پی گروتھ دکھا رہی ہے۔

ارون کمار  کے مطابق  ملک میں بڑھتی مہنگائی،  بے روزگاری، ایم سی جی، ٹریڈ، لیدر گڈز سیکٹرز سمیت اور دوسرے اہم سیکٹر میں تنزلی کے باعث ماہرین بھی حکومتی اعداد و شمار کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

 ریٹائرڈ پروفیسر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (  آئی ایم ایف  ) بھی حکومتی ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے، اس لیے بھارتی سرکار کے دعوے میں آئی ایم ایف کا اندازہ بھی وزن نہیں ڈال سکتا۔


مزید خبریں :