13 دسمبر ، 2016
افغان صوبے کنڑمیں گاڑی میں نصب بم دھماکے سے افغان بارڈر پولیس کے کمانڈر جنرل ولی جان جاں بحق ہوگئے۔
کنڑ پولیس چیف کے مطابق دھماکا خیز مواد کمانڈر جنرل ولی جان کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جنرل ولی جان بارڈر پولیس کی تھرڈ بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
واقعہ دنگام ڈسٹرکٹ میں گذشتہ رات پیش آیا، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔