13 دسمبر ، 2016
بھارت میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سینما گھروں میں قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے پر بیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق گذشتہ روز کیرالہ میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین کی شکایت پر بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا، ان افراد نے بھارتی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کیا تھا۔
بعد میں ان افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، جبکہ اتوار کو چنئی کے سنیما میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ سنیما گھروں میں فلم کے آغاز سے قبل بھارتی قومی ترانہ پیش کرنا لازمی قرار دیا تھا۔