13 دسمبر ، 2016
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں حکومت کی حامی شامی فورسز نے مشرقی حلب میں 82 شہریوں کو قتل کیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حکام کے مطابق انھیں ایسی رپورٹس ملی ہیں ، جن کے مطابق شامی حکومت کی حامی فورسز نے82 شہریوں کو قتل کیا جس میں 11 خواتین اور 13 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ ہلاکتیں مشرقی حلب کے چار مختلف علاقوں میں کی گئیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ مظالم ممکنہ طور پر 48 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ۔