13 دسمبر ، 2016
چین کے دار الحکومت بیجنگ میں نان کنگ قتل عام میں مرنے والے افراد کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقامی میموریل ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں موسم کی خرابی کے باوجود سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے مرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر نان کنگ قتل عام میں مرنے والے افراد کو فوجی دستے نے سلامی پیش کی اور یادگار پر پھول چڑھائے۔واضح رہے کہ 1937میں نان کنگ میں 3لاکھ چینی شہری جاپانی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے ۔