05 جنوری ، 2017
ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔
حادثہ ٹورنٹو سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پیش آیا ،ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کی ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کا طیارہ ٹرمینل 3پر کھڑا تھا ، حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔