پاکستان
06 جنوری ، 2017

کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،14زیر حراست

کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،14زیر حراست

 

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار جبکہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔نیو کراچی میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئیے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا سے منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :