10 جنوری ، 2017
سہ روزہ پاک واٹر ایکسپو کا آج سے ایکسپو سینٹر کراچی میں آغازہو گا۔ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو افتتاح کریں گے۔
ایکسپو میں چین، تائیوان اور ترکی سے بھی مندوبین اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر پرائم ایونٹ مینجمنٹ کامران عباسی نے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا دوسرا ایکسپو ہے جو صرف پانی اور اس سے متعلقہ صنعتوںکیلئےہے۔