پاکستان
13 جنوری ، 2017

کراچی میں بارش، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

کراچی میں بارش، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی مختلف شاہراہوں پر جمع ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناہے، بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے حادثات پیش آئے ہیں جس سے ناظم آباد میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورنگی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی وقفے وقفے سے بارش ہو گی ۔

موسم سرما کی پہلی بارش کے ہوتے ہی شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، میٹروپول، شارع فیصل، سمیت مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔

بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہر کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے،دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شارع فیصل کا دورہ کیااور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں اس کے باوجود سڑکوں پر ہیں،عوام کی وجہ سے سڑکوں پر آئے ہیں تاکہ عوام کو پریشانی نا ہوں۔

وسیم اختر کا کہنا تھاکہ دورہ کا مقصد مشینری کو کہاں استعمال کرنا ہے اس کا جائزہ لینا ہے۔

مزید خبریں :