دنیا
30 جنوری ، 2017

ٹرمپ کے فیصلے سے دہشت گردوں کوفائدہ ہو گا، او آئی سی

ٹرمپ کے فیصلے سے دہشت گردوں کوفائدہ ہو گا، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ سات مسلم اکثریتی ممالک پر امریکا کے سفر کی عارضی پابندی سے شدت پسندی کے خلاف مشترکہ جنگ کو نقصان پہنچے گا، اور دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس نوعیت کی امتیازی کارروائیاں جن سے شدت پسندی پر مبنی خطابات کا شعلہ اور بھڑک سکتا ہے،اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک پر امریکا کے سفر کی جو عارضی پابندی عائد کی ہے اس سے شدت پسندی اضافہ ہو گا۔

پیر کے روز تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی امتیازی کارروائیاں تشدد اور دہشت گردی کا پرچار کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔اس وقت او آئی سی، امریکا سمیت اپنے تمام اراکین کے ساتھ شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ 

 

مزید خبریں :