15 فروری ، 2017
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی نامزد وزیراعلیٰ ششی کلا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ششی کلا کو گذشتہ روز آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سزا یافتہ ششی کلا نے اپنی گاڑی میں بنگلور جیل پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جیل میں رہنے کے لیےششی کلا نے منرل واٹر، گھر کا کھانا، ٹی وی اور ایک ملازم جیل میں ساتھ رکھنے کے مطالبات بھی پیش کیے ہیں۔
ششی کلا کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد جائیداد رکھنے کے جرم میں چار سال قید سزا اور دس کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔