دنیا
15 فروری ، 2017

جرمنی میں مسلم آئمہ کی رہائش گاہوں کی تلاشی

جرمنی میں مسلم آئمہ کی رہائش گاہوں کی تلاشی

جرمنی کی ریاست نارتھ رائن ویست فیلیا میں گولن تحریک کے حامیوں کی مبینہ جاسوسی کرنے پر چار مسلم آئمہ کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی ہے۔

جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق یہ چھاپے صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں مارے گئے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے گولن تحریک کے حامیوں کی تفصیلات جمع کر کے کولون شہر میں قائم ترک قونصل خانے کو فراہم کی تھیں۔

ان چاروں آئمہ کا تعلق ’مذہبی امور کی ترک اسلامی یونین‘ یا Ditib سے ہے۔ تاہم اس تنظیم نے جاسوسی یا معلومات مہیا کرنے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یورپ بھر میں آٹھ سو اور جرمنی میں چھ ہزار مخبر انقرہ حکومت کے لیے کام کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں :