15 فروری ، 2017
ملائیشیا کی پولیس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
ملائیشیائی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے بتایا کہ اٹھائیس سالہ دوآن تھی ہوآنگ کو بدھ کی صبح ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون حملہ آور نے کم یونگ نم کے چہرے پر زہریلا مادہ پھینکا تھا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست خاتون کے پاس ویتنام کا پاسپورٹ ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکا کا کہنا ہے کہ قتل کی اس واردات میں شمالی کوریا کے خفیہ ایجنٹ ملوث ہیں۔