15 فروری ، 2017
وائٹ ہائوس چھوڑنے کے بعد سابق امریکی صدر براک حسین اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ٹوئٹر پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے یہ پیغام ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شیئر کیا جس میں مشیل اوباما نے اپنے 70 لاکھ سے زائد ’’ٹوئٹر فالوورز‘‘ کیلئے اپنے اور اپنے شوہر کے پیروں کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ان کی زندگی کے پیار اور جزیرے کے ساتھی کیلئے ہیپی ویلنٹائن ڈے‘‘۔
یہ تصویر اُس جزیرے پر لی گئی ہے جہاں براک اوباما اپنی اہلیہ اور دونوں بچیوں کے ساتھ پچھلے تین ہفتے سے تعطیلات کو انجوائے کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے مشیل اوباما کا آخری ٹوئٹر پیغام 21 جنوری کا تھاجو انہوں نے وائٹ ہائوس سے رخصت ہونے پر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ آٹھ سال بعد اب وہ تعطیلات پر جارہی ہیں۔