15 فروری ، 2017
مصری فوج نےلیبیا کی فوج کے ساتھ رابطے کے ذریعے تیرہ مصری یرغمالیوں کو لیبیا کے علاقے اجدابیا میں ایک مسلح جرائم پیشہ گروہ سے بازیاب کرا لیا ہے۔
واضح رہے کہ مصری وزارت خارجہ نے اس سے پہلے بھی مصری شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ لیبیا کے سفر سے گریز کریں اور جنگ زدہ ملک میں مقیم تمام مصریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ شورش زدہ علاقوں میں نہ جائیں۔
وزارتِ خارجہ نے مصریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے لیبیا لے جانے والے گروہوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ان کے فریب میں آ کر غیر قانونی طور پر لیبیا میں داخل ہونے سے گریز کریں،ورنہ انھیں وہاں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔