دنیا
15 فروری ، 2017

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا نے والوں سے نمٹا جائے گا،بھارت

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا نے والوں سے نمٹا جائے گا،بھارت

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں پاکستان اور داعش کے پرچم لہرا کر دہشتگردی کرنے والوں سے بطور ملک دشمن نمٹا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیرمیں میجر سمیت چار بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کرنے والے آج بچ سکتے ہیں لیکن کل ہماری گرفت میں ہونگے، ان کے خلاف ہمارا سخت آپریشن جاری رہے گا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران گذشتہ روز چار بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ بھارتی فوج نے چار کشمیریوں کو بھی شہید کردیا تھا۔

 

مزید خبریں :