16 فروری ، 2017
یمن کے دارالحکومت صنعا کے نزدیک جنازے پر فضائی حملے میں 8 خواتین اور ایک بچہ ہلاک ،جبکہ دس خواتین زخمی ہو گئیں۔
طبی ذرائع کے مطابق رات گئے صنعا کے نزدیک گاؤں Shiraa میں ایک جنازے پر فضائی کارروائی کی گئی ،حوثی باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فضائی حملہ اتحادی افواج کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ حملے میں متاثر ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،سعودی اتحاد کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔