24 فروری ، 2017
دنیا کے کئی ممالک میں باصلاحیت لوگ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے نت نئے اور انوکھے کارنامے سر انجام دیتے نظرآتے ہیں تاہم برطانیہ میں ایک دکاندار نے اپنی پھرتی کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سیکنڈوں میں کئی فرنچ فرائس پیک کئے اور عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔
کارڈف سے تعلق رکھنے والے اس پھرتیلے شخص نے اپنی دکان کی 50سالگرہ کے موقع پرعالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے اڑتالیس اعشاریہ سترہ سیکنڈز میں چپس کے 5پیکٹ پیک کر ڈالے اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔