Time 07 مئی ، 2024
پاکستان

متحدہ نے سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 13قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تعلیم، صحت، داخلہ ، خزانہ اور  بلدیات سمیت سندھ اسمبلی کی 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن  لنجار  سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں اپوزیشن لیڈر  سندھ اسمبلی علی خورشیدی، رکن افتخار عالم  اور جمال احمد شامل تھے۔

ایم کیو ایم زرائع کا کہنا  ہے کہ ملاقات میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور سندھ اسمبلی کی 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم پاکستان کو دینے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، تعلیم، صحت،خزانہ، انڈسٹریز اور بلدیات کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہےکہ پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد جواب دینےکا کہا ہے۔

مزید خبریں :