پاکستان
01 جولائی ، 2012

واہ کینٹ، زیرتعمیر مسجد کی چھت گرنے سے2افراد جاں بحق

واہ کینٹ … واہ کینٹ میں 22 ایریا کے علاقے میں زیر تعمیر مسجد کی چھت گرنے سے دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسجد کو گرا کر از سر نو تعمیر کرنے کا کام جاری تھا جس میں اہل محلہ رضا کارانہ طور پر شریک تھے، مسجد کی تعمیر و مرمت کا کام رات کا بھی جاری تھا کہ اچانک مسجد کی چھت گرنے سے دو نوجوان جو رضا کارانہ طور پر مسجد کی تعمیر کے کام میں شامل تھے ، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا ۔

مزید خبریں :