Time 28 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ ٹپس جانیں

سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ ٹپس جانیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ خوبصورت تصاویر لینے کیلئے ایک  مہنگا فون ضروری نہیں کیونکہ ایک عام اور سستے  فون کا  کیمرہ  آپ کی سوچ سے بھی زیادہ کام کر سکتا ہے۔

کچھ مفید ٹپس  پر عمل کرکے آپ اپنے یادگار لمحات کو بہترین تصاویر میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں؟

گرڈ لائن آن کریں

گرڈ لائن third rules کے تحت آپ کی فوٹوگرافی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

 آپ کے فون کے کیمرے کا یہ سادہ سا فیچر  تصویروں کو مزید خوبصورت اور دلکش بناسکتا ہے لہٰذا اپنے کیمرے کی سیٹنگز سے مت گھبرائیں اور اس میں موجود فنکشنز سے کھیلنا سیکھیں۔ 

گرڈ لائن آن کرنے کیلئے اپنے کیمرے کی سیٹنگز میں جائیں اور گرڈ کا آپشن ٹرن آن کردیں تاکہ آپ کے تصویر کے subject  پر  توجہ بآسانی مرکوز ہوسکے۔

مصنوعی روشنی کے بجائے قدرتی روشنی

تصویر کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لائٹنگ کا کردار خاصا اہم ہے لہٰذا فلیش کو استعمال کرنے کے بجائے قدرتی روشنی سے فائدہ اٹھائیں۔

خاص طور پر طلوع آفتاب کے فوراً بعد یا غروب آفتاب سے پہلے ’گولڈن آور‘ کے دوران بہتر تصاویر محفوظ کی جاسکتی ہیں۔

خوبصورت تصاویر کیلئے آپ بیک لائٹنگ کے ساتھ بھی تجربہ کر سکتے ہیں یا پھر  بہتر لائٹنگ کیلئے subject پر  سفید کاغذ جیسے سادہ ریفلیکٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

 ٹائمر لگائیں

ٹائمر کا استعمال بغیر کسی جلدی گروپ فوٹو یا سیلف پورٹریٹ کیپچر کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے لہٰذا اچھی تصویر کیلئے ٹائمر سیٹ کریں اس کے بعد تصویر کیلئے پوزیشن سیٹ کریں۔

حتیٰ کہ ایک ساتھ متعدد شاٹس لینے کیلئے آپ ٹائمر کو برسٹ موڈ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں اس طرح آپ زیادہ بہتر اور اچھی تصاویر لے پائیں گے۔

کیمرہ موڈز کا بہتر استعمال

زیادہ تر اسمارٹ فونز مختلف کیمرہ موڈ کا آپشن فراہم کرسکتے ہیں یوں آپ لی گئی تصویر کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں یہ موڈ کس طرح کام کرتے ہیں۔

پورٹریٹ موڈ: subject کے ارد گرد کے خوبصورت بیک گراؤنڈ کو دھندلا دکھانے کیلئے۔

نائٹ موڈ: فلیش کے بغیر کم روشنی میں لی جانیوالی فوٹو گرافی کے لیے۔

پینوراما موڈ:  اس آپشن کے استعمال کیلئے فون کو عمودی (پورٹریٹ) طریقے سے پکڑ کر شٹر کا بٹن دبائیں اور تصویر بناتے ہوئے تیر کے نشان کی طرف فون کو گھمائیں۔

میکرو موڈ: کلوز اپ شاٹس  میں اچھے نتائج کیلئے۔

مزید خبریں :