01 جولائی ، 2012
لاہور… ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل کے گھر سے چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چراکرلے گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کامران اکمل کے مطابق انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے پر جاناتھا جس کی وجہ سے گھر میں کام زیادہ ہوگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے گھرکی مستقل ملازمہ بھی چھٹی پر تھی۔اپنی ملازمہ کے کہنے پر ہی گذشتہ روز نئی خواتین ملازمائیں رکھی تھیں اوروہ گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی چلی گئیں۔ان کے جانے کے بعد جب میری بیوی نے سامان چیک کیاتوزیورات غائب تھے۔ ٹیسٹ کرکٹر کاکہناتھاکہ عارضی طورپر رکھی گئیں ملازمائیں ان کے گھر سے چالیس تولے زیورات چراکرلے گئی ہیں۔کامران اکمل نے بتایاکہ چوری کامقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کرادیاگیاہے۔