01 جولائی ، 2012
لاہور …لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف کالجز کے طلبا و طالبات نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔لبرٹی چوک میں جمع طلبا و طالبات نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش سے دیگرشعبوں کی طرح طلباوطالبات بھی بری طرح متاثرہورہے ہیں اوران کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔