01 جولائی ، 2012
سکھر…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے اتحادی جماعتوں سے بات ہورہی ہے، ستمبر یا اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے توعام انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سکھر ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر یا اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے توعام انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں اوراِس بارے میں سپریم کورٹ کو بھی بتادیا ہے،قائم علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ سال بارشوں سے نوے لاکھ افراد سندھ میں متاثر ہوئے جن کی بحالی کے لئے بھرپورکوشش کی اور ہماری خواہش ہے کہ سندھ میں غیرملکی سرمایہ کاری ہو، تاکہ سندھ کی ترقی کا پہیہ نہ رک سکے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں امن وامان کا بہانہ بناکر سندھ کی ترقی کو روکا جاتا رہا ہے،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔