01 جولائی ، 2012
مینگورہ… سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔سڑک پرپڑے 55 لاکھ اصل مالک کو واپس لوٹادیئے۔ سول جج دوست محمدخان کے ساتھ گارڈ کی ڈیوٹی انجام دینے والا خوازہ خیلہ شمک کا رہائشیپولیس کانسٹیبل ایاز میاں گزشتہ روزوہ ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھاکہ راستے میں اسے ایک تھیلا ملاجب اس نے تھیلا چیک کیا تو اس میں 55 لاکھ روپے موجود تھے وہ تھیلا اپنے گھرلے گیا اورمالک کو تلاش کرتارہا۔تھوڑی ہی دیر میں رقم کا مالک لاوٴڈاسپیکر پر رقم کی گمشدگی کا اعلان کرتے ہوئے اس کے گھر کے پاس سے گزرا توکانسٹیبل ایاز میاں نے پوری تسلی اورپوچھ گچھ کے بعد اصل مالک کو رقم واپس کر دی مالک نے ایماندار پولیس کانسٹیبل کو پانچ لاکھ روپے انعام دینا چاہا مگر ایاز میاں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔