پاکستان
01 جولائی ، 2012

پشاور:بڈھ بیر کی شیخان چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ

پشاور:بڈھ بیر کی شیخان چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ

پشاور…پشاورکے تھانہ بڈھ بیرکی شیخان پولیس چوکی پرنامعلوم افراد نے حملہ کیا، جوابی کارروائی سے حملہ آورفرارہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیرکی قبائلی علاقے سے متصل شیخان پولیس چوکی پرنامعلوم افرادنے حملہ کیا جس کے بعدپولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں سے نصف گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا۔جس کے بعدحملہ آورفرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی پولیس اہل کارزخمی نہیں ہوا۔

مزید خبریں :