01 جولائی ، 2012
مرکزی جمعیت اہلحدیث نے اعلان کیا ہے کہ اگر نیٹوسپلائی شروع کی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر شاہ اور رانا شفیق پسروری نے نیٹو سپلائی کی بحالی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ نیٹو سپلائی سے استعماری طاقتوں کو فائدہ ہوگا جو کہ عالم اسلام اور پاکستان کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ یہ ملکی مفادات کے خلاف ہیں اور پاکستانی خودمختاری پر کاری ضرب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔