پاکستان
01 جولائی ، 2012

مظفر گڑھ :جھلسنے والی تین خواتین میں سے ایک جاں بحق

مظفر گڑھ …مظفر گڑھ میں دو ہفتے قبل ماں اور دو بیٹیوں پر پیڑول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ میں جھلسنے والی 3 خواتین میں سے 1 خاتون آج جان کی بازی ہار گئی یہ واقعہ 18 جون کو مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ خان گڑھ کی بستی لانگ میں پیش آیا تھا جہاں پر مبینہ طور پر 2 سال قبل شبانہ نے اپنی والدہ سکینہ اور بہن نصرت کے ساتھ مل کر اپنے شوہر غلام حسین کو زندہ جلا دیا تھا جس کے بعد غلام حسین کے بھائیوں نے شبانہ اس کی والدہ اور بہن نصرت کے خلاف مقدمہ درج کروایا 8 ماہ بعد تینوں خواتین کی ضمانت ہو گئی تینوں خواتین کی رہائی پر غلام حسین کے بھائیوں اور رشتہ داروں کو رنج تھا جس پر نادر اور سرفراز نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر تینوں خواتین پر رات کے وقت پیڑول چھڑک کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں تینوں خواتین ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں پر آج نصرت 12 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گئی نصرت کی میت کو اس کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :