02 جولائی ، 2012
مردان … مردان میں سسرالیوں نے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر پر حملہ کرکے اس کی دوسری بیوی اور ماں باپ سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے افضل آباد کے رہائشی سجاد خان نے پانچ ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔اس رنجش کی بنا پر اس کی پہلی بیوی کے گھر والوں نے سجاد خان کے گھر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔سجاد خان ایف سی میں کانسٹیبل ہے جو حملے کے وقت ڈیوٹی پر تھا۔تاہم گھر میں موجود اس کی دوسری بیوی،ماں باپ،بہن ،بھائی اور ایک ماہ کی بھتیجی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔