02 جولائی ، 2012
لاہور… پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہڑتال کرنے والے لاہور کے 33ڈاکٹروں کو 3ایم پی او کے تحت نظر بند کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ رات 33ہڑتالی ڈاکٹروں کو حراست میں لیا گیا اور نقص امن کے شبہ میں انہیں حراست میں لے کر نظر بند کیا گیا جبکہ تمام حراست میں لیے گئے ڈاکٹروں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے دوسری جانب ڈی سی او لاہور کے مطابق میو اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر دو ڈاکٹروں کے خلاف گوال منڈی پولیس اسٹیشن میں دفعہ302 کا پرچہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں آج مقامی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔