پاکستان
02 جولائی ، 2012

ہڑتالی ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیئیں،رحمن ملک

ہڑتالی ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیئیں،رحمن ملک

اسلام آباد… سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کیخلاف سرکاری کارروائی پر وزیراعلی پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، رحمان ملک نے کہاہے کہ مہذب طبقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا مسئلہ صرف بات چیت سے حل کرنا چاہیئے رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہاکہ ہڑتالوں کے شوقین وزیراعلی کو شوق پورا کرنے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کو لیڈ کرنا چاہیئے تھا، ، شہباز شریف کی نظر میں صرف وہی افسر اچھا ہوتا ہے جو وفاقی حکومت کے خلاف کام کرے، مشیر داخلہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرز نے مطالبات پیش کئے تو ڈنڈوں کی بارش کردی گئی، مہذب پیشہ والوں سے مذاکرات کرکے معاملات کو حل کرنا چاہیئے تھا۔

مزید خبریں :