02 جولائی ، 2012
پشاور… دریائے کابل میں ورسک اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 53 ہزار860 کیوسک اور ادیزئی پل کے مقام پر دریائے ادیزئی کا بہاوٴ 38 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلہ، خیر آباد، دریائے پنج کوڑہ میں دیر، دریائے سوات میں خوازہ خیلہ، اماندرہ، چارسدہ روڈ، کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے جندی میں چارسدہ، اور دریائے کلپانی میں چوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔