پاکستان
02 جولائی ، 2012

ڈاکٹرز ہڑتال: دنیا جانتی ہے ہلاکتوں کی ذمہ داری کس پر ہے، شہباز

ڈاکٹرز ہڑتال: دنیا جانتی ہے ہلاکتوں کی ذمہ داری کس پر ہے، شہباز

لاہور… وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی وجہ سے پنجاب میں ڈیٹرھ سالہ بچے سمیت 6مریضوں کی ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے پر انکا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ دنیا جانتی ہے کہ ان ہلاکتوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب فرائض ادا نہ کرنے والے ڈاکٹروں کی جگہ متبادل انتظامات کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

مزید خبریں :