پاکستان
02 جولائی ، 2012

توہین عدالت، سی ڈی اے کے ڈی جی پلاننگ عدالت سے گرفتار

توہین عدالت، سی ڈی اے کے ڈی جی پلاننگ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد… اسلام آباد کے ترقیاتی ادارہ ، سی ڈی اے کے ڈی جی پلاننگ غلام سرور سندھو کو توہین عدالت کے الزام میں ہائی کورٹ کے حکم پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کی عدالت میں سابق چیئرمین پی ایم ٹاسک فورس ، فیصل سخی بٹ کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے غلام سرور سندھو کو طلب کررکھا تھا، ایک موقع پر غلام سرور سندھو کے رویہ پر جج برہم ہوئے اور انہوں نے کہاکہ آپ عدالت کو گھور کر دیکھنے سے ، کیس پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں،بعد میں عدالت نے توہین آمیز رویہ پر ڈی جی پلاننگ کو وہیں سے گرفتار کراکے ،جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :