پاکستان
02 جولائی ، 2012

پاکستان امریکا مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان

پاکستان امریکا مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان

کراچی… پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے دو طرفہ سول و فوجی مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد مثبت پیشرفت کا باضابطہ اعلان ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلی امریکی حکام اور پاکستانی عہدے داروں کے درمیان مذاکرات ہوئے، اس میں امریکی نائب وزیرخارجہ ٹام نائیڈز، جنرل جان ایلن اور یوایس ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے جم ملر شریک ہوئے، پاکستانی ٹیم میں وزیرخارجہ حناربانی گھر، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیرخزانہ حفیظ شیخ شامل تھے، مذاکرات میں بند نیٹوسپلائی روٹ کی بحالی، سرحدی نگرانی کے معاملات اور سلالہ ایشو میں معافی مانگے جانے اور تحقیقات سمیت زیر التواء تمام امور پر بات ہوئی، ذرائع کے مطابق امریکا سے پاکستانی سفیر شیری رحمان ، آج شب واپس پہنچ رہی ہیں ، دونوں ملک فیصلے کی طرف بڑھے ہیں ، توقع ہے کہ بہت جلد ، دونوں ممالک میں مثبت پیشرفت کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں :