پاکستان
02 جولائی ، 2012

لاہور، ڈیڑھ سالہ فہد کے قتل کی ایف آئی آر جیو نیوز کو مل گئی

لاہور … لاہور میں ڈیڑھ سالہ مریض فہد کے قتل کی ایف آئی آر کی کاپی جیو نیوز کو مل گئی ہے۔ مدعی کے مطابق ڈاکٹروں نے جان بوجھ کراس کے ننھے بیٹے کی ڈرپ اتار دی جس کے بعد وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ مقدمے کا مدعی ڈیڑھ سالہ فہد کا والدمحمد افضل ہے،اس نے تھانا گوال منڈی پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائدکیاکہ ڈاکٹروں نے اس کے دل کے ٹکڑے فہد کی ڈرپ اتار کراسے موت کے گھاٹ اتار دیا ،اس نے منت سماجت کی تو ڈاکٹروں نے دھکے دئیے، 10 سے 12نامعلوم ڈاکٹروں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی اوردوسریمریضوں کے لواحقین سے بھی لڑ پڑے،،مقدمے میں ڈاکٹر مطلوب،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر سلیمان،ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر اسد،ڈاکٹر حنان،ڈاکٹر عثمان الحق اور ڈاکٹر تجمل کے متعلق کہاگیاہے کہ وہ اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھے۔

مزید خبریں :