پاکستان
02 جولائی ، 2012

سپریم کورٹ:طارق الوانہ کے امریکی شہری ہونے کے مزید شواہد پیش

سپریم کورٹ:طارق الوانہ کے امریکی شہری ہونے کے مزید شواہد پیش

اسلام آباد… سینیٹ رکنیت سے معطل رحمان ملک کی طرف سے سپریم کورٹ کو بتایاگیاہے کہ پارلیمنٹرینز پر دہری شہریت کی آئینی پابندی ، اس صورت میں ہوتی ہے جب وہ رکن منتخب ہونے کے بعد ایسی شہریت لیں ۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پارلے منٹرینز کی دہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت کی ، درخواست گزار وکیل وحید انجم نے رکن پنجاب اسمبلی طارق الوانہ پر امریکی شہری ہونے کے الزام میں مزید شواہد پیش کئے، اس میں ڈی جی ، ایف آئی اے سے تصدیق شدہ دستاویز بھی شامل ہیں ، رحمان ملک کے وکیل انور منصور خان نے کہاکہ انکے موکل نے برطانوی شہریت چھوڑنے کی درخواست 27 اپریل 2008 کو اپنے وکیل کو دی تھی، اسکی فیس انکی اہلیہ سعیدہ رحمان کے اکاوٴنٹ سے ادا کی گئی، یہ نام غلطی سے سعیدالرحمن پرنٹ ہوا، عدالت نے درخواست فارم سے متعلق پوچھا تو انورمنصور نے کہاکہ کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ فارم دستیاب نہیں،انہوں نے کہاکہ آئین قدغن ، پہلے سے حاصل غیر ملکی شہریت پر عائد نہیں ہوتی، جسٹس خلجی عارف نے کہاکہ اوورسیز کی بہت عزت کرتے ہیں، آئین عوامی نمائندگی کیلئے ایک مخصوص کلاس پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت نے دہری شہریت پر آئینی قدغن سے متعلق انورمنصور کے قانونی نکتہ کو اہم قرار دیتے ہوئے اس پر مزید سماعت کل کرنے کا حکم سنایا ۔

مزید خبریں :