02 جولائی ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4870میگاواٹ ہو گیا ہے جس سے لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہرں میں 12 سے 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے انرجی مینجمنٹ سیل کے دعووٴں کے باوجود بجلی کی صورتحال میں زیادہ بہتری نہیں لائی جا سکی، ملک میں بجلی کی پیداوار 12844 جبکہ طلب 17714 میگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال 4870 میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو روازنہ 700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں دورانیہ 18 گھنٹے تک برقرار ہے۔شدید گرمی میں لوگ شدید پریشان ہیں اور کئی علاقوں میں پانی بھی نہیں آ رہا۔