پاکستان
02 جولائی ، 2012

ہڑتال:پنجاب حکومت اور میڈیکل ٹیچرزایسوسی ایشن میں مذاکرات

ہڑتال:پنجاب حکومت اور میڈیکل ٹیچرزایسوسی ایشن میں مذاکرات

لاہور… پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور ان کے خلاف کریک ڈاوٴن پر صوبائی حکومت اور میڈیکل ٹیچرزایسوسی ایشن میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا۔ میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار رہنماوٴں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ مذاکرات میں حکومت پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ ،مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی سیکریٹری ہیلتھ نے کی۔ مذاکرات میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور ان کے خلاف کریک ڈاوٴن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر تحسین ریاض نے مطالبہ کیا کہ صورت حال کو معمول پر لانے کیلیے پہلے قدم کے طور پر حکومت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے گرفتار رہنماوٴں کو رہا کرے۔ اجلاس میں ڈاکٹر تحسین ریاض ، ڈاکٹر فہد ملک اور ڈاکٹر عظیم جہانگیر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جوہڑتال سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔ مذاکرات کا دوسرا دور اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہو گا۔

مزید خبریں :