دنیا
03 جولائی ، 2012

ترک طیارہ مار گرانے پر شام کے صدر کا اظہار افسوس

ترک طیارہ مار گرانے پر شام کے صدر کا اظہار افسوس

دمشق… شام کے صدر بشار الاسد نے ترک لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترک اخبار کو انٹرویو میں صدر بشارالاسد نے کہ ڈیفنس فورسز کی جانب سے ترک لڑاکا طیارہ مارگرانے پرانہیں افسوس ہے ،انہوں نے کہا ترک طیارہ اسی علاقے میں پرواز کررہاتھا، جسے پہلے3 بار اسرائیلی فورسز استعمال کرچکی ہیں، بشارالاسد کے مطابق واقعے سے دونوں حمایتی ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔انہوں نے ترک جیٹ کو ارادی طور پر مارگرانے کے ترک الزام کو بھی مسترد کردیا۔

مزید خبریں :