04 جولائی ، 2012
جینوا…این جی ٹی…سو ئز ر لینڈ کی لیبا رٹر ی کی جا ری کر دہ حالیہ رپو رٹ میں سابق فلسطینی صدر یا سر عرفا ت کو زہر دیئے جا نے کا امکا ن ظاہر کیا گیاہے جس کے بعد فلسطینی حکو مت کی جانب سے اس با ر ے میں عالمی تحقیقات کا مطا لبہ کر دیا گیا ہے ۔سوئس لیبا رٹری کی اس رپو ر ٹ میں بتا یا گیا ہے کہ یاسر عر فا ت کے ٹو تھ بر ش اور کپڑ وں سے زہریلے تا بکار مادے Polonium-210 کی غیر معمولی مقدا ر میں مو جو دگی کے شواہد دستیاب ہو ئے ہیں۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار چا رمیں فرا نس کے اسپتا ل میں یا سر عرفا ت کے اچا نک مو ت نے کئی شکو ک و شبہا ت کو جنم دیا تھا جس کے بعد ان کی بیو ہ کے جا نب ان کی ذاتی اشیا ء تحقیقا ت کے لیے سو ئس لیبارٹری کو فراہم کی گئیں تھیں ۔