پاکستان
17 اپریل ، 2017

سندھ سرکار ضمانتوں اور اسٹے پر چل رہی ہے، اظہار الحسن

سندھ سرکار ضمانتوں اور اسٹے پر چل رہی ہے، اظہار الحسن

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ایک بار پھر صوبائی حکومت پر تابرتوڑ حملے کئے ،ان کا کہناتھاکہ پوری سندھ سرکار ضمانتوں اور اسٹے پر چل رہی ہے ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سکھر اور سیہون میں پانی نہیں آرہا ہےجبکہ وزیراعلیٰ کراچی کے فرینڈلی میچ کے کپتان بنے رہتے ہیں،ان کا گیس کی بندش سے متعلق بیان مناسب نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ رینجرز اختیارات کی ضرورت پورے صوبے میں ہے ، پولیس اور آئی جی سندھ کو ہر بار متنازع بنایاجاتاہے۔

مزید خبریں :